غیرقانونی ترسیلات کرنے والی کمپنیوں کے مالکان شریف خاندان کے افراد ہی ہیں

شائع 11 جولائ 2017 06:47am

اسلام آباد:جے آئی ٹی نے غیرقانونی ترسیلات کرنے والی کمپنیوں کی بھی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ تمام کمپنیوں کے مالکان شریف خاندان کے افراد ہی ہیں۔ یہ کمپنیاں کون کون سی ہیں۔

پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ میں جہاں شریف خاندان کی جائیداد اور ذرائع آمدن میں فرق سامنے آیا وہیں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو ترسیلات کا سبب بننے والی کمپنیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بے قاعدہ ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی، یو اے ای کی کیپٹل ایف زیڈ ای کمپنیوں سے کی گئیں۔

سعودی کمپنی ہل میٹل اور برطانوی کمپنی فلیگ شپ سے بھی غیر قانونی ترسیلات کی گئیں اور نواز شریف، حسین، حسن نواز جے آئی ٹی کو رقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے۔

سعودی عرب میں ہل میٹل کمپنی کیلئے قرض لیے گئے اور جو دیگر ذرائع آمدن ہے اس کا واضح جواب نہیں دیا گیا۔

تحقیقات کے دوران آف شور کمپنیوں کا برطانیہ میں کاروبار سے تعلق سامنے آیا۔

آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول سے تعلق ملا کمپنیز لیمکن، کومبر گروپ اور ہلٹن انٹرنیشنل سے بھی تعلق ملا۔

اِن کمپنیز کے ذریعے برطانیہ میں کاروبار کو سرمایہ فراہم کیا گیا جبکہ تمام کمپنی کے ڈائریکٹرز ، شیئرز ہولڈرز اور مالک خاندان کے افراد ہی تھے۔

Read Comments