شائع 11 جولائ 2017 07:57am

بجرنگی بھائی جان کی اداکارہ کو 2 سال کی سزا

سلمان خان کی مشہور فلم  ’بجرنگی بھائی جان‘ جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا آج تک لوگوں کے زہنوں پر نقش ہے۔

فلم بجرنگی میں کرینہ کپور کی ماں کا اور فلم کوئن میں کنگنا کی ماں کا کردارادا کرنے والی بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ الکا کوشل کو عدالت کی جانب سے 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ اور ان کی والدہ  نے اوتار سنگھ نامی ایک شخص سے 50  لاکھ ہندوستانی روپے ادھار لیے تھے، ان پیسوں سے انہوں نے ایک ڈراما بنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس کے بعد انہوں نے ڈرامہ نہیں بنایا۔

اوتار سنگھ کے وکیل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ الکا نے 25 لاکھ کی دو چیک دئے تھے مگر وہ جعلی تھے اور باؤنس ہو گئے۔

بعد ازاں اوتار سنکھ نے الکا پر مقدمہ دائر کر دیا ، جس کے بعد عدالت نے انہیں دو سال کی قید کی سزا سنا دی۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

Read Comments