بولی وڈ اداکار اور ان کے ہوبہو ہم شکل بچے
اکثر دیکھا جاتا ہے کہ اولاد اپنے والدین سے مشابہت رکھتی ہے جبکہ کہیں کہیں تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے کو اور ماں یا باپ کے بچپن کی تصویر کو دیکھیں تو دونوں میں فرق کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔
بولی وڈ کے میگا اسٹارز کے بچے بھی ان سے بے حد مشبہت رکھتے ہیں اور کافی حد تک انہی کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔
سیف علی خان اور ابراہیم علی خان
بولی وڈ کے نواب سیف علی خان بچپن میں بالکل اپنے بیٹے ابراہیم کی طرح دکھائی دیتے تھے تصویر کو سامنے رکھ کر دونوں میں فرق کرنا بڑا مشکل لگ رہا ہے۔
شاہ رخ خان اور آریان خان
بولی میں وڈ تقریبا 2 دہائیوں سے راج کرنے والے کنگ خان کے بیٹے آریان خان بھی بالکل انہی سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ہریتک روشن اور راکیش روشن ہریتک رووشن بھی اپنے والد راکیش روشن کی ہوبہو کاپی ہیں جس کا اندازہ راکیش روشن کی اس جوانی کی تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔ امرتا سنگھ اور سارہ علی خان سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ اور ان کی بیٹی سارہ علی خان بھی ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔ جاوید اختر اور فرحان اختر فرحان اختر بھی بالکل اپنے والد کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں جاوید اختر کی اس جوانی کی تصویر کو دیکھ کر یہ بتانا مشکل ہے کہ تصویر میں کون ہے۔ سنیل دت اور سنجے دت ماضی کے مشہور اداکار سنیل دت کے بیٹے سنجے دت بھی بالکل انہی کی طرح دکھائی دیتے ہیں جس کا اندازہ اس تصویر میں باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ ٹائیگر اور جیکی شروف ٹائیگر شروف بھی بالکل جیکی شروف کی کاپی ہیں ٹائیگر شروف اپنے والد جیکی شروف کی جوانی کی تصاویر سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں۔ شرمیلا ٹیگور اور سوہا علی خان شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان بھی بالکل انہی کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔