کوک اسٹوڈیو پاکستان میں دم توڑتی میوزک انڈسٹری کو بحال کررہا ہے۔ دسویں سیزن میں مغربی اور ایشیائی موسیقی کے سر بکھیرنے والی عائمہ بیگ کو متعارف کروادیا ہے۔ علی سیٹھی نے بھی اس سیزن میں آواز کو بھرپور جادو جگایا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے میوزک شو کوک اسٹوڈیو رواں سال اپنے دسویں سیزن کے ساتھ واپس آگیا ہے۔اور دسویں سیزن کیلئے گلوکاروں کے نام سامنے لانے کا آغاز کردیا ہے۔ان میں پہلا نام علی سیٹھی کا ہے۔
علی نے کوک اسٹوڈیو میں اپنے تیسرے سیزن کا آغاز جذبات سے بھرپور گیت 'دل جلانے کی بات' سے کیا۔
اس سیزن میں گلوکارہ عائمہ بیگ بھی شامل ہیں، عائمہ مغربی اور ایشیائی موسیقی پر مبنی آواز ہے۔
کوکا کولا پاکستان کے تعاون سے انتہائی کامیاب گلوکاروں اور موسیقاروں کو اکھٹا کر کے شاندار موسیقی تیار کررہا ہے۔