Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پاکستان کوسٹ گارڈ کی چھتسیویں پاسنگ آوٹ پریڈ ایک سو چونسٹھ ریکروٹس نے اپنی تربیتی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈ کی چھتسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں تینوں مسلح افواج کے افسران، ڈی جی رینجزرسندھ،ڈی جی اے ایس ایف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں تربیت پانے والے ایک سو چونسٹھ ریکروٹس نے حصہ لیا۔
اس موقع پر وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ نے ملک دشمنوں کیخلاف اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
جوانوں کا کہنا تھا کہ جذبہ ہونے کی وجہ سے وہ یہاں تک پہنچے ہیں۔تقریب کے آخر میں کوسٹ گارڈ کے جدید تربیت یافتہ انسداد دہشت گردی کے دستے نے ہتھیار اور بغیر ہتھیار اپنے دفاع اور دہشتگردوں کے حملے پر فوری ردعمل کا کا مطاہرہ کیا۔