برطانیہ میں ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم ڈنکرک کا پریمیئر ہوا۔جس میں فلمی کاسٹ سمیت برطانوی شہزادہ ہیری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
برطانیہ میں سجا میلہ ہالی ووڈ فلم ڈنکرک کےفلمی ستاروں کا۔جہاں پریمیئر میں برطانوی شہزادے ہیری کی شرکت توجہ کا مرکز رہی۔پریمیئر میں فلمی کاسٹ سمیت فوجی بھی شریک ہوئے۔
ہالی فلم ڈنکرک کی کہانی دوسری جنگ عظیم کی ہے جس میں انیس سو چالیس میں بیلجیئم ،برطانوی کینیڈین اور فرانسیسی فوجی ایک جگہ پھنس جاتے ہیں جس کا محاصرہ جرمن فوج نے کیا ہوتا ہے۔
ایکشن سے بھرپور فلم اکیس جولائی کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔