سوہا علی خان کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
سوہا علی خان کو انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے بعد کافی سخت کمنٹس کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
اڑتیس سالہ بھارتی اداکارہ نے اپنی تصویر لگائی جس میں انہوں نے پنک رنگ کی ساڑی پہن رکھی ہے اور سر پر پھول سجائے ہوئے ہیں اور کنال کےساتھ کھڑی ہیں جو سفید کرتا پجامہ پہنے ہوئے ہیں۔
کافی لوگوں نے انہیں ان کے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی مبارکباد دی جبکہ دیگر بہت سوں نے ان پر ان کے پہناوے اور مداحوں کو عیدکی مبارکباد نہ دینے پر خوب تنقید کی۔
ان کے بہت سے مداح ان کی حمایت میں میدان میں اتر آئے اور کہا کہ سوہا کے پاس یہ حق ہے کہ وہ جو پہننا چاہیں ، پہنیں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز
Read Comments