وزیراعظم کی زیرصدارت قومی ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس

شائع 11 دسمبر 2015 08:08am

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیرصدارت قومی ہیلتھ انشورنس پروگرام کا اجلاس ہوا، نواز شریف نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی شفافیت کویقینی بنانے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم ہاوٴس میں قومی ہیلتھہ انشورنس پروگرام کا اجلاس ہوا،اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قومی ہیلتھ انشورنس پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،پروگرام سے عام آدمی کوموذی امراض سے بچانے میں مدد ملے گی،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو واضع ہدایت جاری کی ہیں کہ شہریوں کو موذی امراض سے بچانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں جبکہ اجلاس میں وزرائے صحت وتجارت خرم دستگیر،سائرہ افضل تارڑ، ڈاکٹرمصدق ،مریم نوازاورسینئرحکام شریک ہوئے۔

Read Comments