وزیراعظم نواز شریف سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

شائع 20 جنوری 2016 05:27am

اسلام آباد:وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے،وزیر اعظم علاقائی استحکام اور روابط سے متعلق پاکستانی وڑن پر اظہارخیال کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے چھالیس ویں اجلاس میں شرکت کیلیے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیواس میں ہیں۔وزیر اعظم اجلاس میں "پاکستان تجارتی مواقع کی زمین" کے موضوع، علاقائی استحکام اور روابط سے متعلق پاکستانی وڑن پر اظہارخیال کریں گے۔

اس کے ساتھ وزیر اعظم سوئٹزرلینڈ میں اہم سیاسی اور اقتصادی رہنماوٴں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیر اعظم نوازشریف یورپ کے جوہری تحقیقی ادارے سرن کا بھی دورہ کریں گے۔

Read Comments