Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں پروفیسر سمیت بیس افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، فورسز نے اب تک چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ،دہشتگرد صبح نو بجے عقبی دیوار پھلانگ کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور ہاسٹل نمبر ایک پر قبضہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں نے یونیورسٹی میں داخل ہو کر آپریشن شروع کر دیاپاک فوج کی جانب سے یونیورسٹی میں پھنسے درجنوں طلبا کو ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی عمارت میں دس سے زائد دھماکے سنے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو محدود ایریا میں گھیر لیا گیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ شہاب الدین کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی ہاسٹل کو کلیئر کرا لیا گیا، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے میں پروفیسر سمیت بیس افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، فورسز نے اب تک چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔
چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ،دہشتگرد صبح نو بجے عقبی دیوار پھلانگ کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور ہاسٹل نمبر ایک پر قبضہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،حملے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں نے یونیورسٹی میں داخل ہو کر آپریشن شروع کر دیاپاک فوج کی جانب سے یونیورسٹی میں پھنسے درجنوں طلبا کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی عمارت میں دس سے زائد دھماکے سنے گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو محدود ایریا میں گھیر لیا گیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ شہاب الدین کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی ہاسٹل کو کلیئر کرا لیا گیا، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔