Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک کارروائی جاری رہے گی۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا چارسدہ یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہا ہے،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی میں معصوم شہریوں،طلبا کو نشانہ بنایا،دہشتگرد وں کا کوئی مذہب نہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے سیکورٹی فورسزکوہدایت کی ہے ،دہشتگرد وں کافوری خاتمہ کیاجائے،قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق،ڈپٹی سپیکرمرتضی جاوید عباسی نے حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں معصوم شہریوں کودہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک کارروائی جاری رہے گی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا چارسدہ یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہا ہے،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے یونیورسٹی میں معصوم شہریوں،طلبا کو نشانہ بنایا،دہشتگرد وں کا کوئی مذہب نہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے سیکورٹی فورسزکوہدایت کی ہے ،دہشتگرد وں کافوری خاتمہ کیاجائے،قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق،ڈپٹی سپیکرمرتضی جاوید عباسی نے حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں معصوم شہریوں کودہشتگردی کا نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔