شائع 21 جولائ 2017 07:22am

فلموں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی اپنی محبت کو حاصل کرنے والے اداکار

بولی وڈ کی اکثر فلموں کے اختتام پر ہیرو اپنی محبوبہ کو تمام تر رکاوٹوں عبور کرکے حاصل کرلیتا ہے۔ فلم میں دو محبت کرنے والوں کو مختلف پریشانیوں اور رکاوٹوں کا سامنا رہتا ہے جیسے ماں باپ کی طرف سے مخالفت یا وِلن کی بھی اسی لڑکی کو حاصل کرنے کی چاہ جسے ہیرو پسند کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ یہ صرف فلموں میں ہی نہیں ہوتا بلکہ بولی وڈ کے اداکاروں نے حقیقی زندگی میں بھی اپنی محبتوں کو کئی رکاوٹوں کو عبور کرکے حاصل کیا۔ ان کی راہ میں سب سے زیادہ رکاوٹ بننے والی چیز مذہب میں مماثلت نہ ہونا تھی تاہم وہ اس رکاوٹ کو عبور کرکے بھی اپنی محبت کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

محسن حسن خان اور رینا رائے

پاکستانی کرکٹر محسن حسن اپنی جوانی میں کسی ہیرو سے کم نہ تھے۔ بھارت کی مشہور اداکارہ رینا رائے محسن کے پیار میں گرفتار ہوئیں مختلف تنازعات اور پریشانیوں کے باوجود دونوں نے 1983 میں شادی کی اور بعد میں ممبئی شفٹ ہوگئے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر اس کا اختتام ہوگیا۔

عامر خان کِرن راؤ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنٹ بنگلور کی ایک براہمن کے پیار میں گرفتار ہوئے اور 2005 میں ان سے شادی بھی کرلی۔ اس جوڑے نے مذہب تبدیل کئے بنا ہی ایک دوسرے سے شادی کی اور لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کردی۔

شاہ رخ خان اور گوری چھبر

فلموں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی بولی وڈ کے بادشاہ کافی رومانٹک ہیں وہ گوری چھبر کے پیار میں گرفتار ہوئے جن کا تعلق ہندو براہمن خاندان سے تھا۔ خاندان کی  مخالفت کے بعد بھی شاہ رخ خان نے گوری سے 1991 میں شادی کی اور یہ شادی آج تک سلامت ہے۔

سہیل خان اور سیما سچدیو

اس جوڑے کی محبت کی کہانی بڑی ہی دلچسپ ہے جو کسی بولی وڈ کی مصالحہ فلم سے کم نہیں۔ان دونوں نے اس وقت بھاگ کر شادی کی جب سہیل کی ہدایتکار کے طور پر پہلی فلم ریلیز ہوئی پہلے انہوں نے آریا سماجی قوانین کے تحت شادی کی پھر شام میں نکاح کیا۔ تاہم بعد میں انہیں دونوں خاندانوں کی جانب سے قبول کرلیا گیا اور اب ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔

فرح خان اور شِرش کندر

ان دونوں کی ملاقات فلم "میں ہوں نا" کے سیٹ پر ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔ ان کو صرف مذہبی پریشانی کا سامنا نہیں تھا بلکہ فرح خان شِرش سے 8 سال بڑی بھی تھیں تاہم دونوں نے ان تمام حالات کا ساتھ مل کر مقابلہ کیا اور 2004 میں شادی کرلی۔

فرحان اختر اور ادھونا بھبانی

فلم "دل چاہتا ہے" کی میکنگ کے دوران ان دونوں کو پیار ہوا اور 3 سال بعد شادی کرلی۔یہ دونوں مختلف مذہبوں سے تعلق تو رکھتے تھے ساتھ ہی ادھونا فرحان سے 6 سال بڑی بھی تھیں۔ انہوں نے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب ان دونوں میں طلاق ہوچکی ہے۔

سوہا علی خان اور کنال خیمو

یہ دونوں حال ہی میں اس لسٹ میں شامل ہوئے ہیں گذشتہ کافی عرصے سے یہ ایک دوسرے سے ملتےرہتے تھے اور پھر 20 جنوری 2014 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کی ملاقات فلم "ڈھونڈتے رہ جاؤ گے" کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا

اپنے ہی بھائی کی طرح ارباز خان بھی ایک غیر مسلم لڑکی ملائکہ اروڑا کے پیار میں مبتلا ہوئے لیکن شادی کے معاملے میں وہ اپنے بھائی کے نقشِ قدم پر نہ چلے۔ ارباز نے ملائکہ کی ماں سے اجازت لی اور عیسائی مذہب کے تحت شادی کی تاہم اب ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

شکیل لڑک اور امرتا اروڑا

امرتا اروڑا بھی ملائکہ اروڑا کی بہن ہیں اور انہوں نے بھی اپنی بہن کی طرح ہی ایک مسلمان لڑکے سے شادی کی۔ ان کی ماں کیتھولک اور باپ پنجابی ہیں تو انہوں نے تمام مذہبوں کی عزت کرتے ہوئے تین مختلف طریقوں سے پہلے عیسائی ، پھر مسلم اور پھر پنجابی مذہب کے تحت شادی کی۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور

بولی وڈ کی سب سے مشہور شادیوں میں ان کی بھی شادی شامل ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ کرینہ شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کرلیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا وہ بھی اپنی ساس شرمیلا ٹیگور کی طرح ہندو مذہب سے ہی منسلک ہیں۔تاہم اب اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ارشد وارثی اور ماریہ گوریٹی

ماریہ کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے جبکہ ارشد ایک مسلمان ہیں لیکن دونوں نے 1999 میں ایک دوسرے سے شادی کی اور اب ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا بھی ہے۔

نصیر الدین شاہ اور رتنا پاٹھک شاہ

ان دونوں کی ملاقات 1975 میں ہوئی، نصیر الدین شاہ کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی کے باوجود رتنا نے ان سے شادی کی۔

منوج باجپائی اور شبانہ رضا

شبانہ کا اسکرین پر نام نیحا ہے لیکن حقیقت میں ان کا تعلق ایک مسلم گھرانے سے ہے ان دونوں کی ملاقات 1998 میں ہوئی اور 2006 میں شادی کی۔

سنیل شیٹھی اور مانا قادری

سنیل کی ملاقات مانا قادری سے اس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 سال کی تھیں سنیل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے تاہم 9 سال تک چلے اس طویل رشتے کے بعد دونوں نے 1991 میں شادی کی۔

محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی

سابق بھارتی کپتان اور سنگیتا کی کہانی بہت ہی انوکھی ہے اس وقت سنگیتا کا چکر سلمان خان سے تھا اور اظہر الدین پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ طویل عرصے تک انکار کے بعد دونوں نے بالآخر 1996 میں شادی کرلی تاہم 2010 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

زائید خان اور ملائکہ پاریکھ

زائید خان نے اپنی بچپن کی دوست ملائکہ پاریکھ سے 2005 میں شادی کی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔

ارمیلا متونڈکر اور میر محسن اختر

نوے کی دہائی کی مشہور اداکارہ ارمیلا نے بھی شادی کے لئے ایک مسلمان شخص کا انتخاب کیا۔ ارمیلا ہندو ہونے کے ساتھ ساتھ محسن سے 10 سال بڑی بھی ہیں لیکن پھر بھی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بشکریہ:بولی وڈ شادیز

Read Comments