شائع 21 جولائ 2017 09:07am

سنی لیونی کے گھر بیٹی کی آمد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی: بولی وڈ کی مشہور اور متازعہ اداکارہ سنی لیونی اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر کے بارے میں جمعرات کے روز پہلی مرتبہ یہ بات سامنے آئی کہ وہ والدین بن چکے ہیں۔ سنی لیونی بولی میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی 21 ماہ کی بیٹی نیشا (جسے گود لیا گیا ہے) کے ساتھ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بولی وڈ کی لیلیٰ کے مداح ان کی بیٹی کی کے بارے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بچی تقریبا ایک ہفتے سے اس جوڑے کے ساتھ رہ رہی ہے۔ تاہم ابھی تک حتمی طور پر اس حوالے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ تصویر اسی بچی کی ہے یا کسی اور کی۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس

Read Comments