Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں رہے،پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا،دھند کے باعث چنیوٹ میں کالج کی ویگن الٹنے سے اٹھارہ طلباء زخمی ہوگئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے،سرگودھا،چنیوٹ،لاہور،فیصل آباد، گوجر ا نوالہ،ملتان،اوکاڑہ،ساہیوال سمیت کئی شہر دھند کی لپیٹ میں رہے،جس کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار رہی،دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا،جدہ سے لاہور آنے و الی ایئر بلیو کی پرواز فور تھری ون منسوخ کردی گئی جبکہ دبئی سے ملتان جانیوالی ائیربلیو کی پرواز فور تھری فائیو کا رخ تبدیل کرکے لاہور اتار لیا گیا۔ پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز سکس فائیو ون، اور ائر بلیو کی مسقط جانے والی پرواز سکس فائیو زیرو بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔چنیوٹ میں دھند کے باعث کالج کی ویگن الٹ گئی،جس کے باعث اٹھارہ طلباء زخمی ہوگئے۔ترجمان نیشنل ہائی وے کے مطابق شہریوں کو گاڑیوں کی رفتار کم کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں رہے،پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا،دھند کے باعث چنیوٹ میں کالج کی ویگن الٹنے سے اٹھارہ طلباء زخمی ہوگئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے،سرگودھا،چنیوٹ،لاہور،فیصل آباد، گوجر ا نوالہ،ملتان،اوکاڑہ،ساہیوال سمیت کئی شہر دھند کی لپیٹ میں رہے،جس کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار رہی،دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا،جدہ سے لاہور آنے و الی ایئر بلیو کی پرواز فور تھری ون منسوخ کردی گئی جبکہ دبئی سے ملتان جانیوالی ائیربلیو کی پرواز فور تھری فائیو کا رخ تبدیل کرکے لاہور اتار لیا گیا۔
پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز سکس فائیو ون، اور ائر بلیو کی مسقط جانے والی پرواز سکس فائیو زیرو بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔چنیوٹ میں دھند کے باعث کالج کی ویگن الٹ گئی،جس کے باعث اٹھارہ طلباء زخمی ہوگئے۔ترجمان نیشنل ہائی وے کے مطابق شہریوں کو گاڑیوں کی رفتار کم کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔