باچاخان یونیورسٹی پرحملےمیں بھارت کاہاتھ ہے،شیخ رشید

شائع 20 جنوری 2016 09:19am

اسلام آباد:شیخ رشید کہتے ہیں کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے میں بھارت کا ہاتھ ہے،رحمان ملک کا کہنا ہے کہ را نے پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے پٹھان کوٹ کا ڈرامہ رچایا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ اے پی ایس پشاور،جی ایچ کیوسمیت جتنے بھی حملے ہوئے ان میں بھارت کا ہاتھ ہے،انہوں نے کہا کہ باچاخان یونیورسٹی پر حملے میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے،لیکن ہماری حکومت ثالثی یاخیرسگالی کے تحت بھارت سے بات کرنے سے گریزاں ہے، آج ہمارے پارلیمنٹ کو بھی خطرہ ہے۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارتی وزیردفاع کا بیان پاکستان کودھمکی دینے کے مترادف تھا،را نے پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا تھا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی حملے میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کا امکان ہے،اے پی ایس اورباچاخان یونیورسٹی حملہ ایک ہی طرز کے ہیں۔

Read Comments