شائع 24 جولائ 2017 09:27am

وہ اداکارائیں جنہوں نے خود سے کم عمر لڑکوں سے شادی کی 

صرف ہمارے معاشرے میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے تقریبا ہر معاشرے میں شادی کے لئے لڑکا خود سے کم عمر لڑکی کا انتخاب کرتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں بولی وڈ میں کئی ایسی حسینائیں ہیں جنہوں نے اپنا جیون ساتھی خود سے کم عمر لڑکے کو منتخب کیا۔

 تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی اداکارائیں ہیں جنہوں نے خود سے کم عمر لڑکے کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا۔

 کنال کھیمو اور سوہا علی خان 

سوہا علی خان بولی وڈ کے نواب سیف علی خان کی بہن ہیں انہوں نے شادی کے لئے اداکار کنال کھیمو کا انتخاب کیا۔ سوہا اور کنال کی عمر میں 4 سال کا فرق ہے اس وقت سوہا کی عمر 38 سال ہے جبکہ کنال کی عمر 34 سال ہے ان دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن

سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے نے بولی وڈ کے شہنشاہ (جو بگ بی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں) کے بیٹے ابھیشیک بچن کو شادی کے لئے منتخب کیا۔ان دونوں کی عمر میں 2 سال کا فرق ہے۔ ان دونوں کی شادی 2007 میں ہوئی۔

فرح خان اور شِرش کندر 

آپ یقین نہیں کریں گے مشہور کوریو گرافر فرح خان نے جس شخص کو شادی کے لئے منتخب کیا وہ ان سے 8 سال چھوٹا ہونے کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی ہے یہ دونوں 2004 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔اس وقت فرح خان کی عمر 52 سال جبکہ ان کے شوہر شِرش کندر کی عمر 44 سال ہے۔

شلپا شیٹھی اور راج کندرا 

بولی وڈ کی حسینہ شلپا شیٹھی نے بھی خود سے کم عمر جیون ساتھی کو چُنا ان کے اور راج کے درمیان 1 سال کا فرق ہے۔ان کی شادی 2009 میں ہوئی شلپا اس وقت 42 سال جبکہ راج کندرا 41 سال کے ہیں۔

 بپاشا باسو اور کَرن سنگھ گروور 

بپاشا اور کَرن میں بھی سوہا اور کنال کی طرح 4 سال کا فرق ہے بپاشا کی عمر 38 سال جبکہ کرن کی عمر 34 سل ہے دونوں نے 2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 سیف علی خان اور امرتا سنگھ 

آپ کے لئے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ سیف علی خان نے پہلی شادی جس لڑکی سے کی وہ ان سے 12 سال عمر میں بڑی تھی۔ سیف اور امرتا نے جس وقت شادی کی تو اس وقت سیف علی خان محض 21 سال کے تھے جبکہ امرتا سنگھ زندگی کی 33 بہاریں دیکھ چکی تھیں۔

 ارجن رامپال اور مہر جیسیا 

بولی وڈ کے ہینڈسم اور ڈیشنگ اداکار ارجن رامپال نے خود سے 2 سال بڑی لڑکی سے شادی کی اس وقت ارجن کی عمر 44 سال جبکہ ان کی بیوی مہر کی عمر 46 سال ہے۔

Read Comments