Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چار سدہ:وزیراعظم نواز شریف نے گورنرخیبرپختونخوا کو ٹیلی فون کر کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پہنچے،انہیں حملے اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب کو ٹیلی فون کیا۔وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کریں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے وفاقی وزرا پرویز رشید ، عبدالقادر بلوچ اور بلیغ الزمان کو بھی ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ سانحہ میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔ادھر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف بھی باچا خان یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی،اس موقع پر آرمی چیف کو باچاخان یونیورسٹی پر حملے اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
چار سدہ:وزیراعظم نواز شریف نے گورنرخیبرپختونخوا کو ٹیلی فون کر کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پہنچے،انہیں حملے اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔
چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب کو ٹیلی فون کیا۔وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کریں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے وفاقی وزرا پرویز رشید ، عبدالقادر بلوچ اور بلیغ الزمان کو بھی ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ سانحہ میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔
ادھر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف بھی باچا خان یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی،اس موقع پر آرمی چیف کو باچاخان یونیورسٹی پر حملے اور ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔