شائع 25 جولائ 2017 05:26am

کیا "سونی ٹی وی" کپل شرما کو کِک آؤٹ کرنے والا ہے؟

کپل شرما انڈین ٹی وی کا ایک بہت بڑا نام ہیں وہ پچھلے کئی سالوں سے "سونی ٹی وی" پر "دی کپل شرما شو" کے نام سے ایک کامیڈی شو کررہے ہیں۔ لیکن گذشتہ برس ان کے اور پارٹنر سنیل گروور کے جھگڑے کے بعد سے وہ مسلسل تنازعات اور پستی کا شکار بنتے چلے آرہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں اداراے کے مطابق اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ "سونی ٹی وی" کپل شرما کے ساتھ کانٹریکٹ کو ری نیو نہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے جس کی وجہ بہت کم ٹی آر پی (ٹیلیویژن ریٹنگ پوائنٹ) اور ان کی مسلسل خرابیِ صحت ہے۔

کپل شرما شو کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ہی تین مرتبہ بے ہوش ہوچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنی نئی آنے والی فلم "فرنگی" کی شوٹنگ کے دوران بھی وہ بے ہوش ہوچکے ہیں۔

ان کی مسلسل خرابیِ صحت کی وجہ سے شو ٹاپ 10 کی ریٹنگ سے بھی باہر ہوگیا ہے۔ گذشتہ ماہ جب "جب ہیری میٹ سیجل" کی کاسٹ پروموشن کے لئے اس شو میں آئے تو اس وقت بھی کپل کی طبیعت میں ناسازی کی وجہ سے انہیں بغیر شوٹنگ کے ہی جانا پڑا اور اسی طرح "مبارکاں" کی کاسٹ کو بھی کپل کا کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔

بشکریہ: بولی وڈ لائف

Read Comments