شائع 25 جولائ 2017 06:29pm

رشی کپور نے لیا انوراگ باسو کو آڑے ہاتھوں

رشی کپور نے حال ہی میں فلمساز انوراگ باسو کو جگا جاسوس(جو رنبیر کپور نے پروڈیوس کی ہے) کی ریلیز میں تاخیر پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ویٹرن اداکار فلم نے گوندا کے سینز، جو گوندا نے بغیر کسی معاوضے کے فلمائے تھے، کو ہٹانے پر ہدایتکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اور اب گوندا نے سینئر اداکار کا ان کیلئےفکرمند ہونے  پر شکریہ اداکیا ہے۔

زرائع کے مطابق گوندا کا کہنا تھا کہ شکریہ رشی سر۔ بلآخر آپ نے فکرمندی دکھائی۔اچھا خون کبھی غلط نہیں بولتا۔

رشی کپور کا کہنا تھا کہ اگر آپ (انوراگ باسو)نہیں چاہتے تھے کہ گوندا آپ کی فلم میں کام کرے تو ان سے کہا کیوں تھا؟اس سب میں رنبیر کا نام خراب ہوگا،اور کیا؟ میرا خراب ہوگا۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments