Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سانحہ چارسدہ کے مالی معاونت کاروں اور سرپرستوں کا تعاقب کرینگے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کا دہشت گردی کیخلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نواز شریف نے سانحے چارسدہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے باچا خان یونیورسٹی میں ہونیوالی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ میں پاک فوج کی فوری کارروائی کو سراہا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ چارسدہ کے مالی معاونت کاروں اور سرپرستوں کا تعاقب کر کے انہیں پکڑا جائے۔
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سانحہ چارسدہ کے مالی معاونت کاروں اور سرپرستوں کا تعاقب کرینگے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کا دہشت گردی کیخلاف جنگ پوری قوت سے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم نواز شریف نے سانحے چارسدہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے باچا خان یونیورسٹی میں ہونیوالی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور جنگ پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ میں پاک فوج کی فوری کارروائی کو سراہا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ چارسدہ کے مالی معاونت کاروں اور سرپرستوں کا تعاقب کر کے انہیں پکڑا جائے۔