شائع 27 جولائ 2017 11:28am

جوتوں سے آنے والی ناخوشگوار مہک! اب نو مور

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ آفس گئے ہوں اور آپ کے جوتوں سے شدید نوعیت کی بو آرہی ہو؟ اگر ہاں تو آپ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ یہ بو اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ آگے پیچھے بیٹھے افراد بھی کافی بے چینی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اور اس سے کافی شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس ناخوشگوار بدبو سے جان چھڑانا اب کوئی بڑی بات نہیں۔

آج ہم آپ کو وہ طریقے بتانے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے جوتوں سے آنے والی اس ناخوشگوار مہک کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے طریقے ہیں جن پر عمل کرکے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

٭بیکنگ سوڈا

آپ کے باقائدگی سے موزوں کو دھونے اور تبدیل کرنے کے باوجود بھی جوتوں سے بدبو آتی ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کا علاج آپ کے کچن میں موجود ہے۔ بیکنگ سوڈا تقریبا ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ جب آپ جوتے اتاریں تو ان میں ایک ایک چمچ سوڈا ڈال دیں اور اچھی طرح پھیلا کر رکھ دیں جب آپ اگلے دن انہیں پہنیں گے تو اس بات کی گارنٹی ہے کہ یہ ناخوشگوار مہک غائب ہوچکی ہوگی۔

٭ٹی بیگز

جوتوں سے آنے والی بو کو بائے بائے کہنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جوتے میں تقریبا 5 ٹی بیگز ڈالیں اور رکھ دیں جب آپ انہیں اگلی مرتبہ استعمال کریں گے تو اس ناخوشگوار مہک کے بجائے ان میں سے چائے کی مہک آرہی ہوگی۔

٭لیموں

لیموں کے ذریعے بھی جوتوں سے آنے والی ناخوشگوار مہک سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو صرف کرنا یہ ہے کہ لیموں کا چھلکا اتار کر گودے کو سول کے اندرونی حصے جبکہ چھلکوں کو سول کے باہری حصے میں رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے اس بو سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا۔

٭بے بی پاؤڈر

بے بی پاؤڈر بھی اس سلسلے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کرنا یہ ہے کہ جوتوں میں تھوڑا بے بی پاؤڈر چھڑکیں اور اچھی طرح سے ہلائیں پھر انہیں ایک ایئر ٹائٹ تھیلی میں پیک کرکے فریزر میں 12 سے 24 گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے بدبو بالکل غائب ہوجائے گی اور خوشبو پھیلنے لگے گی۔

٭جوتے پہننے سے قبل اپنے پیروں کو اچھی طرح دھوئیں

جب بھی آپ جوتے پہنیں سب سے پہلے اپنے پیروں کو اچھی طرح دھوئیں کیونکہ ایسا کرنے سے بھی جوتوں سے آنے والی ناخوشگوار مہک کو بائے بائے کہا جاسکتا ہے۔

Read Comments