چارسدہ: یونیورسٹی حملہ ،چوبیس زخمیوں کے زیر علاج ہونے کی تصدیق

شائع 20 جنوری 2016 04:51pm

چارسدہ :باچا خان یونیورسٹی حملے کے چوبیس زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ اور تین لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں اسپتالوں میں پہنچے ،جہاں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
اسپتالوں میں بھی افراتفری کا عالم تھا،سانحے میں زخمیوں میں چوبیس افراد تاحال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ میں زیرعلاج ہیں۔
ان زخمیوں میں لیکچرار محمد اسحاق اور اے این پی کے صوبائی رہنما مرزا احسان اللہ سمیت یونیورسٹی کے دو سیکیورٹی گارڈز، ایک پولیس اہلکاراور چوبیس طلباءشامل ہیں۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں تین زخمی لائے گئے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور دو یونیورسٹی طلباءشامل ہیں۔

Read Comments