Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پراسلام آباد میں ہونے والے مزاکرے میں شرکاء نے منصوبے کو گیم چینجرقرار دیدیا۔کہتے ہیں سی پیک منصوبے سے تمام صوبوں کو یکساں فائدہ ہونا چاہیے۔اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے مستقبل اورخطے پراثرات کے حوالے سے مذاکرہ ہوا۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھر پور نمائندگی تھی۔ مگر کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ سینیٹرفرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن متضاد بیانات کے باعث متنازعہ ہوچکا ہے۔ منصوبے کا اختیارتمام صوبوں کی نمائندہ کمیٹی کو سونپ دیا جانا چاہیے۔سابق وزیراعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے مطالبہ کیا کہ گوادر پورٹ کوبلوچستان حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ سینیٹرافراسیاب خٹک نے کہا کہ منصوبے کی معلومات تک رسائی وزیراعلٰی بلوچستان کونہیں توعام آدمی کومعلومات کہاں سے ملیں گی۔ مذاکرے کے مقررین نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہونے چاہئیں۔
اسلام آباد:پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پراسلام آباد میں ہونے والے مزاکرے میں شرکاء نے منصوبے کو گیم چینجرقرار دیدیا۔کہتے ہیں سی پیک منصوبے سے تمام صوبوں کو یکساں فائدہ ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے مستقبل اورخطے پراثرات کے حوالے سے مذاکرہ ہوا۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھر پور نمائندگی تھی۔ مگر کوئی حکومتی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
سینیٹرفرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن متضاد بیانات کے باعث متنازعہ ہوچکا ہے۔ منصوبے کا اختیارتمام صوبوں کی نمائندہ کمیٹی کو سونپ دیا جانا چاہیے۔
سابق وزیراعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے مطالبہ کیا کہ گوادر پورٹ کوبلوچستان حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ سینیٹرافراسیاب خٹک نے کہا کہ منصوبے کی معلومات تک رسائی وزیراعلٰی بلوچستان کونہیں توعام آدمی کومعلومات کہاں سے ملیں گی۔ مذاکرے کے مقررین نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہونے چاہئیں۔