شائع 29 جولائ 2017 02:29pm

کوک اسٹوڈیو ساونڈ آف دی نیشن قرار

کراچی :پاکستان کا صف اول کا میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو غیرمعمولی میوزک کی ایک دہائی مکمل کررہاہے۔جسے ساؤنڈ آف دی نیشن قراردیا جارہاہے۔

ملک میوزک کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنےوالا کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن اگست میں آرہاہے۔ جس میں کامیاب، ابھرتے ہوئے گلوکاروں اورعظیم موسیقاروں کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے۔

میوزک انڈسٹری کا بڑانام حمیرا چنا کہتی ہیں کوک اسٹوڈیو اپنی نوعیت کا واحد میوزک شو ہے جو کم عرصہ میں کامیابی کےبعد اب ملک سے باہر بھی کامیاب ہورہاہے۔

معروف فنکارہ نیرہ نور کے صاحبزادے جعفر زیدی کہتےہیں، کوک اسٹوڈیو نے ملک میں دم توڑتی میوزک انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کیا اور ساؤنڈ آف دی نیشن کے طور پر سامنے آیا۔ کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن غیرمعمولی موسیقی سے بھرپور ہوگا۔

Read Comments