اپ ڈیٹ 21 جنوری 2016 09:26am

سن برن سے نجات، چند منٹوں کی بات۔۔

ٹین اسکن کو مغربی ممالک میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن ایشیاءکے ممالک جیسے پاکستان، انڈیا ، چین اور کوریا وغیرہ میں ٹین اسکن کو خاص پسند نہیں کیا جاتا ہے۔ چونکہ ایشیاءکا موسم مغربی ممالک سے گرم ہے لہذا یہاں کے لوگوں کو ٹین اسکن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹین اسکن عموماً گرمی میں ہوجاتی ہے ، پاکستان میں گرمی ہوتی ہے خاص طور پر میدانی علاقوں میں گرمی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے یہاں کے لوگوں کو ٹین اسکن کی پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ایسے میں لوگوں کا کہنا ہوتا ہے کہ سن بلاک ٹین ہونے سے بچا لیتا ہے، لیکن بعض دفعہ سن بلاک سے بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔

اس کے علاوہ کئی لوگ ٹین اسکن کو ختم کرنے کے لیے انتہائی مہنگی مصنوعات خریدتے ہیں، جس سے کوئی ان کو کوئی فرق نہیں محسوس ہوتا اور پیسے الگ ضائع ہو جاتے ہیں۔

لہذا آج آپ سے چند ٹپس شیئر کی جا رہی ہیں، جس کے بعد آپ کی ٹین اسکن بالکل ختم ہو جائے گی اور آپ کو اس سے مکمل نجات بھی مل جائے گااور اس کے ساتھ ساتھ ان ٹپس سے آپ کی رنگت میں بھی نکھار آئے گا۔

لیموں

لیموں کے ذریعے ٹین اسکن ختم کرنا نہایت آسان ہے۔ آپ لیموں کو ٹین اسکن پر لگائیں اور خشک ہونے دیں، اس کے بعد نیم گرم پانی سے اسکن کو دھو لیں۔اس کے علاوہ آپ لیموں میں چینی بھی شامل کر سکتے ہیں، لیموں اور چینی ٹین اسکن کو ختم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

دہی

دہی کے ذریعے بھی ٹین اسکن سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپ ایک کپ میں دہی لیں اس میں کھیرا، لیموں اور ٹماٹر کا رس شامل کریں، اب اس میں تھوڑا بیسن شامل کرلیں۔ اب آپ اس ماسک کو چہرے یا جہاں ٹین ہے وہاں لگائیںاور تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرے کو صاف کرلیں۔

ایلو ویرہ

ایلو ویرہ ٹین اسکن کو دور بھگا نے کا بہترین طریقہ ہے۔سونے سے پہلے ایلو ویرہ کو متاثرہ اسکن پر لگائیں اور صبح اٹھ کے اچھی طرح دھو لیں۔ جب تک ٹین ختم نہ ہوایلو ویرہ کا استعمال جاری رکھیں۔

آلو

آلو بھی ٹین سے نجات کے لیے بے حد مفید ہے۔آلو میںوٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔اس کے علاوہ آلو کو قدرتی فیشل بھی کہا جاتا ہے۔آلوﺅں کو چھیل کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں پیس لیں ، اب اس پیسٹ کو متاثرہ اسکن پر تیس منٹ تک لگائیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔بہترین نتائج کے لیے اس پیسٹ میں لیموں بھی شامل کرلیں۔

بیسن

بیسن سن برن ختم کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ بیسن کے ذریعے سے جلد کے ڈیڈ سیل نکل جاتے ہیں اور اس سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔بیسن کو سادے پانی میں حل کریں اور گاڑھا سا پیسٹ بناکے سن برن والے حصے پر لگا لیں،بیس منٹ بعد اس پیسٹ کو صاف کرلیں ۔ یہ عمل ہفتے میں دور بار کرنے سے نہ صرف سن برن ختم ہوگا بلکہ آپ کا رنگ بھی صاف اور کھلتا ہوا ہوجائے گا۔

Read Comments