شائع 31 جولائ 2017 08:17am

ہالی ووڈ فلم ڈنکرک نے اب تک دو کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا

نیویارک:ہالی ووڈ فلم ڈنکرک نے باکس آفس پر اپنا قبضہ بدستور قائم رکھا ہوا ہے۔ فلم لگاتار دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔فلم نے دو کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

رواں ہفتے دوسری جنگ عظیم میں پھنسے فوجیوں کی کہانی ڈنکرک دوسرے ہفتے بھی دو کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

فلم کی کہانی انیس سو چالیس میں بیلجیئم، برطانوی، کینیڈین اور فرانسیسی فوجی ایک جگہ پھنس جانے کی ہے جس کا محاصرہ جرمن فوج نے کیا ہوتا ہے۔

رواں ہفتے ریلیز ہونےوالی اینی میٹڈ فلم ایموجی دو کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور گرلز ٹرپ دو کروڑ کماکر تیسرے نمبر پر ہے۔

Read Comments