Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کا ثبوت ہے،بین الاقوامی تنازعات کی دلدل میں پھنسنے کے بجائے داخلی معاملات کو مد نظر رکھا جائے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے چارسدہ میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا ثبوت ہے،چارسدہ حملے سے حکومتی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے خورشید میموریل ہال کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دیگر صوبوں میں رینجرزاور فوج جبکہ پنجاب میں پولیس سے آپریشن کروایا گیا،کیا یہ قومی ایکشن پلان تھا یا تین صوبوں کا ایکشن پلان۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ہم نے بین الاقومی تنازعات کی دلدل میں پاوں رکھ دیا،سعودیہ اور ایران کی صلح کروانا اچھا اقدام ہے لیکن داخلی معاملات کو مد نظر رکھا جائے۔
کراچی :ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کا ثبوت ہے،بین الاقوامی تنازعات کی دلدل میں پھنسنے کے بجائے داخلی معاملات کو مد نظر رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے چارسدہ میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کا ثبوت ہے،چارسدہ حملے سے حکومتی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے خورشید میموریل ہال کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دیگر صوبوں میں رینجرزاور فوج جبکہ پنجاب میں پولیس سے آپریشن کروایا گیا،کیا یہ قومی ایکشن پلان تھا یا تین صوبوں کا ایکشن پلان۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ہم نے بین الاقومی تنازعات کی دلدل میں پاوں رکھ دیا،سعودیہ اور ایران کی صلح کروانا اچھا اقدام ہے لیکن داخلی معاملات کو مد نظر رکھا جائے۔