پنجاب میں سوائن فلو سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا

شائع 21 جنوری 2016 06:52am

لاہور:پنجاب میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا۔ لاہور میں متاثرہ مزید ایک اور شخص دم توڑ گیا ،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہوگئی،تاہم رواں ماہ اکاون متاثرہ افراد بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پنجاب بھر میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،اقبال ٹاوٴن لاہورکا رہائشی پینتالیس سالہ راوٴ آصف جو دوروز قبل نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا آج دم چل بسا۔جس کے باعث صوبے میں اب تک ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی۔ جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں میں سوائن فلو کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے رواں ماہ صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد اکاون تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے لاہور،ملتان اور راولپنڈی کو ہائی رسک قراردے دیاہے،تاہم ہسپتالوں میں ادویات پہنچائی جارہی ہیں تاکہ مریضوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

Read Comments