تھرپارکر اورعمرکوٹ میں مزید 9 بچے دم توڑ گئے

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2016 10:45am

تھرپارکر اور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مزید نو بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہوگئی

تھرپارکر اور عمرکوٹ میں موت کا رقص جاری،آج بھی آٹھ معصوم بچے جان سے گئے،حکومتی اقدامات کی بجائے، صرف روایتی بیانات۔سول اسپتال مٹھی میں چار، چھاچھرو اور ڈیپلو میں ایک ایک جبکہ عمرکوٹ کے سول اسپتال میں دو بچے دم توڑ گئے، یوں آج ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

تھرپارکر میں رواں ماہ ہلاکتیں اٹھتر جبکہ عمرکوٹ میں بتیس بچے دم توڑ چکے ہیں ، یوں مجموعی طور پرتھر کے صحرا میں ایک سو گیارہ بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ تھرپارکر کے مخٹلف اسپتالوں میں سو سے زائد بچے زیر علاج ہیں جن میں تین بچوں کی تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

 

Read Comments