شائع 02 اگست 2017 04:41pm

عامر خان نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا

بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے بدھ کے روز ٹویٹر پر اپنی آئندہ آنے والی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کا ٹریلر ریلیز کر دیا۔

فلم کی کہانی وڈودارا سے تعلق رکھنےوالی  14سالہ لڑکی کی خواہشات کے گرد گھومتی ہے جو مشہور و مقبول گلوکارہ بننا چاہتی ہے لیکن اس کاباپ گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانے کے مخالف ہے۔

اس فلم کو سال کی سب سے بڑی ریلیز کہا جارہاہے۔

عامر خان بھی فلم میں دلچسپ کیمیو میں دِکھائی دیں گے۔

بشکریہ زی نیوز

Read Comments