شائع 21 جنوری 2016 07:27am

آسین بند ھ گئیں شادی کے بندھن میں

دہلی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ آسین مائیکرو میکس کے کو فاﺅنڈر راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے انیس جنوری کو عیسائی اور ہندو رسم و رواج کے مطابق دہلی میں شادی کی۔

یہ شادی بھارتی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ایک ریزورٹ میں کافی سادگی کے ساتھ انجام پائی،شادی میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی ،ان کے علاوہ بولی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی بیوی ٹوئنکل کھنا کے ساتھ شریک ہوئے اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

آسین اپنی شادی میں سفید لباس میں کافی خوبصورت دکھا ئی دے رہی تھیں،شام میں دونوں کی شادی دوبارہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔

واضح رہے کہ اس جو ڑی کا گرینڈ ریسیپشن تئیس جنوری دوہزار سولہ کو ہوگا جس میں بولی وڈ کے کئی نامور ستارے شرکت کریں گے۔

Read Comments