شائع 21 جنوری 2016 07:39am

حقیقی زندگی میں شرمیلی ہوں،سنی لیونی

ممبئی:بولی وڈکی خوبرو اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ مجھے زندگی سے بہت پیار ہے اور ماضی میں کئے گئے اپنے کام پر کوئی شرمندگی نہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سنی نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی زندگی بہت عزیز ہے اور فلموں میں کئے گئے اپنے کام پر کوئی شرمندگی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں حقیقی زندگی میں کافی شرمیلی ہوں ،لوگوں کو اکثر میرے بارے میں غلط فہمی ہوجاتی ہے ،اگر لوگ میرے ساتھ پانچ منٹ بھی گزار لیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ میں حقیقتاً بہت شرمیلی اور لوگوں سے پیار کرنے ولی انسان ہوں۔

واضح رہے کہ سنی ان دنوں اپنی آنے والی فلم مستی زادے کی تشہیر میں مصروف ہیں،فلم میں بولڈ مناظر کی عکسبندی کے حوالے سے وہ اس وقت میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں لیکن ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فلم میں عکسبند کروائے گئے بولڈ سین کسی بھی طرح نازیبا نہیں ۔

خیال رہے کہ فلم میں سنی کے علاوہ تشار کپور اور ویرداس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے،فلم رواں سال انتیس جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments