عامر ہوئے کس اداکارہ کیلئے فکر مند۔۔جانئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سنی سے عامر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں سنی کا کہنا تھا کہ انہیں عامر کے ساتھ کام کرنے پر خوشی محسوس ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عامر نے سنی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سنی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں کافی خوشی محسوس ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسنی نے عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ عامر جیسے بڑے اداکار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ عامرخان نے ماضی میں اپنے متنازعہ ٹی وی شو کے دوران سنی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا ۔
Read Comments