ہری پور اور خیبر ایجنسی میں مکانات کی چھتیں منہدم،2 افراد جاں بحق

شائع 11 دسمبر 2015 08:12am

ہری پور اور خیبر ایجنسی میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ہری پور کے نواحی علاقے علی خان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

Read Comments