نیب کی اسلام آباد میں کارروائی ،3 افراد گرفتار

شائع 21 جنوری 2016 09:31am

اسلام آباد:نیب کی اسلام آباد میں کارروائی ،ڈی ایچ اے کے سابق افسران سمیت تین افراد گرفتار، ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ۔

اسلام آباد میں نیب کی لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتارکر لیئے۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، معاہد ے کی خلاف ورزی اور ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے پلاٹوں کی فائلزبھاری داموں فروخت کا الزام ہے۔

گرفتار ملزمان میں ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹیٹربرگیڈیئر(ر)جاوید اقبال، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر میجر(ر) صباحت قدیر بٹ، اور نجی کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم شامل ہیں۔ ملزمان کو نیب کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Read Comments