Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:دفترخارجہ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا صحیح نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں،بہادر سیکورٹی فورسز کی انسانی جانیں بچانے کی کوشش قابل تعریف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقاتی عمل مکمل ہونے تک کوئی نتیجہ اخذ کرنا صحیح نہیں۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران میں باہمی معاملات پر بھی بات ہوئی،دونوں مسلم برادر ممالک کی جانب سے مثبت جوابات ملے،وزیراعظم نے خود دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے مثبت ردعمل خود بھی بیان دیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ایران سے مالیاتی پابندیاں اٹھنے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا،ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران اقتصادی تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کی ملاقات جلد ہوگی،دونوں حکومتیں باہم رابطے میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے قریبی تعلقات ہیں،وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن میں ان میں مزید مضبوطی آئی،دونوں رہنماوں نے خطے میں سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں ان تعلقات کو اہم قرار دیا۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ داعش پر ہماری پوزیشن واضح ہے،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں،انھوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی دورہ روس کے دوران روس کے تعاون سے بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔
اسلام آباد:دفترخارجہ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا صحیح نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں،بہادر سیکورٹی فورسز کی انسانی جانیں بچانے کی کوشش قابل تعریف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقاتی عمل مکمل ہونے تک کوئی نتیجہ اخذ کرنا صحیح نہیں۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران میں باہمی معاملات پر بھی بات ہوئی،دونوں مسلم برادر ممالک کی جانب سے مثبت جوابات ملے،وزیراعظم نے خود دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے مثبت ردعمل خود بھی بیان دیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران سے مالیاتی پابندیاں اٹھنے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا،ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران اقتصادی تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کی ملاقات جلد ہوگی،دونوں حکومتیں باہم رابطے میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے قریبی تعلقات ہیں،وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن میں ان میں مزید مضبوطی آئی،دونوں رہنماوں نے خطے میں سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں ان تعلقات کو اہم قرار دیا۔
قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ داعش پر ہماری پوزیشن واضح ہے،پاکستان میں داعش کا کوئی منظم وجود نہیں،انھوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی دورہ روس کے دوران روس کے تعاون سے بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔