ممبئی:بولی وڈ کے سب سے مقبول رئلیٹی شو بگ باس میں کل رات آیا اہم موڑ جب بگ باس کی ٹرافی کے مضبوط دعویدار کیتھ سکویرا بگ باس کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کیتھ بگ باس کے مضبوط امیدوار اور پانچ فائنلسٹ میں سے ایک تھے،لیکن کل رات ہوگئے اچانک گھر سے باہر۔
کیتھ بگ باس میں موجود ایک اور فائنلسٹ روشیل راﺅ کے قریبی دوست اور بھارتی فیشن انڈسٹری کے مشہور ماڈل ہیں،بگ باس میں ان کا سفر نہایت خوبصورت رہا ،وہ سنجیدہ طبیعت کے مالک تھے اور ہر طرح کے حالات کو بخوبی سنبھالنا جانتے تھے ۔
بگ باس کے گھر میں کئی بار ایسے موڑ آئے جب انہیں بہت غصہ آیا لیکن انہوں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے صورتحال کو سنبھالا اور کنٹرول کیا۔
روشیل کل رات کیتھ کے جانے سے بیحد اداس تھیں وہ چاہتی تھیں کہ یہ شو کیتھ جیتیں،جبکہ کیتھ چاہتے تھے کہ بگ باس کی ٹرافی روشیل کے ہاتھ آئے،کیونکہ روشیل کافی زہین اور شو کو جیتنے کی حقدار ہیں۔
کیتھ کے گھر سے بے گھر ہونے کے بعد اب صرف چار لوگ باقی بچے ہیں جن میں پرنس نرولا،مندنا کریمی،روشیل راﺅ اور رشب شامل ہیں،واضح رہے کہ بگ باس کا گرینڈ فینالے اس ہفتے کو نشر کیا جائے گا،جس میں فیصلہ ہوگا کہ اس سال بگ باس کا ونر کون ہوگا؟