شائع 08 اگست 2017 06:56am

خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے مشہور بھارتی اداکار

بھارتی فلم انڈسٹری میں آئے روز اداکاروں کی خودکشیوں کے واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں جس سے یہ بات بھی صاف واضح ہے کہ فلمی دنیا انسان کو نہ صرف شہرت کی اونچائیوں تک پہنچاتی ہے بلکہ اگر اسے خاطر خواہ کامیابی نہ ملے تو ڈپریشن کا شکار بھی کردیتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی جان دینے جیسا بڑا قدم اٹھا لیتا ہے۔

آج ہم آپ کو بھارت کے مشہور ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا اختتام کرلیا۔

دیویا بھارتی

نائینٹیز میں شہرت کی تمام منزلوں کی عبور کرتی نوجوان اداکارہ دیویا بھارتی نے 5 اپریل 1993 کو پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوئیں تو اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔ انہوں نے تقریبا 14 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بدیشہ بیزبارواہ

حال ہی ریلیز ہوئی فلم “جگا جاسوس” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بدیشہ بیزباروا نے بھی خودکشی کرلی۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ حلات میں پائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انہیں اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

سلک اسمیتھا

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والی سلک اسمیتھا نے 400 سے زائد فلموں میں اداکارای کی جس میں بولی وڈ موویز بھی شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے 26 ستمبر 1996 کو اپنے اپارٹمنٹ میں خود کشی کرلی۔

کُلجیت رندھاوا

کُلجیت ایک کامیاب ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکاراہ بھی تھیں۔ انہوں نے فروری 2006 میں خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ انہوں نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے کسی کو بھی اپنی موت کا ذمےدار نہ ٹہھرایا۔

سائی پِراشانتھ

سائی پراشانتھ ایک تامل اداکار تھے۔ انہوں نے 13 مارچ 2016 کو چنئی میں خودکشی کی۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

اُدے کرن

اُدے کرن ایک تیلوگو اداکار تھے۔ ان کی خودکشی کرنے کی کئی وجوہات تھیں انہیں فلم انڈسٹری میں کوئی فلم نہیں مل رہی تھی اور وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔ انہوں نے خود کو سنہ 2014 میں پھانسی لگا لی۔

جیا خان

جیا خان 13 جولائی سنہ 2013 کو اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ تاہم ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ جیا کی موت کی وجہ سورج پنچولی ہے کیونکہ وہ اپنی پیار بھری زندگی سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

پراتیوشا بینرجی

انہوں نے محض 24 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ انہوں نے اپنے ممبئی کے فلیٹ میں خود کو بھانسی لگائی تفصیلات کے مطابق انہیں اپنی نجی زندگی میں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

نفیسہ جوزف

نفیسا جوزف مِس انڈیا رہ چکی ہیں انہوں نے سنہ 2004 میں نجی زندگی میں پریشانیوں کے باعث خودکشی کی۔ انہیں جب یہ پتا چلا کہ ان کا منگیتر پہلے سے شادی شدہ ہے تو وہ کافی مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں۔

Thanks to Wittyfeed

Read Comments