شائع 08 اگست 2017 07:39am

ملائکہ نے ارباز سے بار بار ملنے کی انوکھی وجہ بتادی

جب سے ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں باظابطہ طور پر علیحدگی ہوئی ہے تب ہی سے میڈیا ان دونوں کی تمام نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان دونوں کو علیحدگی کے باوجود اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ کبھی ڈِنر تو کبھی موویز وغیرہ پر دیکھا جاتا ہے۔

گذشتہ دنوں ارباز کے پچاسویں جنم دن کے موقع پر ملائکہ کو ایک مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔ جہاں ارباز سے علیحدگی کے بعد ان کا پہلا انٹرویو لیا گیا۔ جس میں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر سے علیحدگی کی وجوہات کو تفصیل سے بیان کیا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے ارباز سے ملاقاتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا "ارباز میری فیملی کا حصہ ہیں وہ میرے بچوں کے باپ ہیں۔ تمام چیزیں رات ہی رات تبدیل نہیں ہوجاتیں، ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہی رہنا چاہیئے۔ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔ ہمیں کسی کو کوئی چیز ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ارباز خان سے ملاقات میرے بیٹے کو خوش کرتی ہے، اور یہی وجہ ہے جس سے میں بھی خوش ہوتی ہوں"۔

انہوں نے کہا کہ "ارباز علیحدہ ہونے کے بعد بھی میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ ارباز اور میں ایک دوسرے کی پوری زندگی جان چکے ہیں۔ یہ فیصلہ ہمارے لئے جذباتی طور پر مشکل تھا، لیکن ہم نے واقعی اس کے بارے میں بات نہیں کی ہے"۔

انہوں نے مزید کہا "وہ میرے لئے بہت اہم ہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوتا ہے یا زندگی ہمیں کہاں لے جاتی ہے، ارباز ہمیشہ میری زندگی کے لئے لازمی ہیں"۔

بشکریہ: بولی وڈ لائف

Read Comments