Aaj Logo

شائع 11 دسمبر 2015 08:19am

گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب مکان میں آتشزدگی ،8 افراد جاں بحق

دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب مکان میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ سرد موسم نے دادو کے ایک خاندان پر قیامت ڈھا دی،گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب ایک کچے مکان میں سردی سے بچنے کے لیے انگیٹھی میں کوئلے دھکائے گئے۔
رات گئے کوئلوں میں آگ بھڑک اٹھی اور پورا مکان جل گیا جس کے نتیجے میں پورا کنبہ جل کر جاں بحق ہوگیا، مرنے والوں میں تین بچیاں،چار بچے اور ان کی ماں شامل ہے جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments