ممبئی:پاکستانی ڈرامے ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والی ماہرہ خان پہلی پاکستانی ادا کارہ ہیں جو بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ کے ساتھ مر کزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق راہول ڈھولکیا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم رئیس میں مرکزی کردار کے لئے بولی وڈ کی کئی نامور اداکارﺅں کا نام سامنے آیا تھا جن میں سونم کپور،کیرتی سونن وغیرہ شامل ہیں لیکن بالآخر رئیس کا تاج سجا ماہرہ خان کے سر پر۔
ماہرہ کو یہ کردار اتنی آسانی سے نہیں ملا بلکہ ان کا با قاعدہ آڈیشن لیا گیا تھا ،آڈیشن میں بہترین پرفارمنس کی بناءپر انہیں فلم میں بطور ہیروئن منتخب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم رئیس کی کہانی ایک گجراتی ڈان کے گرد گھومتی ہے ،ڈان کا کردار شاہ رخ جبکہ ماہرہ ان کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں ۔
خیال رہے کہ فلم میں ماہرہ اور شاہ رخ ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے،شاہ رخ کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اور ماہرہ ایک ساتھ کافی اچھے نظر آتے ہیں۔