Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کہتے ہیں قوم ساتھ دے تو وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیارہوں ،الطاف حسین اورمحمد انور کو را اور ایم آئی سکس کی مدد حاصل ہے۔ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم اور محسن علی کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے خلاف یوم سوگ کی وجہ سے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے توعدالت نے بغیر کارروائی جوڈیشل ریمانڈ میں چارفروری تک توسیع کردی۔ملزم خالد شمیم کی اہلیہ کی استدعا پرعدالت نے ملزموں کو دوبارہ عدالت میں بلا کرخالد شمیم سے ان کی اہلیہ بینا خالد کی ملاقات کرائی۔صحافیوں کے سوالات پرملزم خالد شمیم کا کہنا تھا کہ عوام ساتھ دے تووعدہ معاف گواہ بنوں گا۔ کمرہ عدالت میں بیوی بینا خالد باربار خالد شمیم سے اصرار کرتی رہیں آپ کی حالت ٹھیک نہیں،کوئی ایسا بیان نہیں دینا۔مگرخالد شمیم یہی کہتے رہے میں بالکل ٹھیک ہوں اورہوش میں بیان دیا۔بینا خالد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خالد کی طبعیت ٹھیک نہیں اب پریشان ہے۔فاروق قتل کیس کا تیسرا اور مرکزی ملزم معظم علی اٹھائیس جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہے ۔
اسلام آباد:ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کہتے ہیں قوم ساتھ دے تو وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیارہوں ،الطاف حسین اورمحمد انور کو را اور ایم آئی سکس کی مدد حاصل ہے۔
ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم اور محسن علی کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔باچاخان یونیورسٹی میں دہشتگردی کے خلاف یوم سوگ کی وجہ سے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے توعدالت نے بغیر کارروائی جوڈیشل ریمانڈ میں چارفروری تک توسیع کردی۔ملزم خالد شمیم کی اہلیہ کی استدعا پرعدالت نے ملزموں کو دوبارہ عدالت میں بلا کرخالد شمیم سے ان کی اہلیہ بینا خالد کی ملاقات کرائی۔صحافیوں کے سوالات پرملزم خالد شمیم کا کہنا تھا کہ عوام ساتھ دے تووعدہ معاف گواہ بنوں گا۔
کمرہ عدالت میں بیوی بینا خالد باربار خالد شمیم سے اصرار کرتی رہیں آپ کی حالت ٹھیک نہیں،کوئی ایسا بیان نہیں دینا۔مگرخالد شمیم یہی کہتے رہے میں بالکل ٹھیک ہوں اورہوش میں بیان دیا۔بینا خالد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خالد کی طبعیت ٹھیک نہیں اب پریشان ہے۔
فاروق قتل کیس کا تیسرا اور مرکزی ملزم معظم علی اٹھائیس جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہے ۔