سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے شادی کرنے کا اعلان کردیا
اپنی مزاح سے بھرپور ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا کی دنیا کا جانے پہچانے نام پاکستانی نژاد کینیڈین شہری زید علی نے 18 دن بعد شادی کا اعلان کردیا۔ زید علی نے سماجی رابطے کی مشہور و معروف ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا۔ زید علی کے اس اعلان کے ساتھ ہی لاکھوں لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے اور لوگوں میں اس بات کی جستجو پیدا ہوگئی کہ وہ آخر کس سے شادی کرنے جا رہے ہیں؟
Read Comments