سکھر میں دس سالہ بچہ مین ہول میں گرکر جاں بحق

شائع 21 جنوری 2016 01:44pm

سکھر:سکھرکی مدینہ کالونی میں دس سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق، شہر بھر میں کھلے مین ہول کے خلاف شہریوں نے عالمگیر کی طرح فکس اٹ مہم چلانے کی دھمکی دے دی۔

سکھر میں کھلے مین ہولز عوام کے لیے موت کے کنویں بن گئے ۔مدینہ کالونی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گرکر دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد علاقے مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مین ہولزپر ڈھکن نہ لگائے گئے تو کراچی کے عالمگیر کی فکس ایٹ مہم چلائیں گے۔سکھر میں مین ہولز کے اندر گرکر جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایک ماہ قبل اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوچکا ہے۔

Read Comments