شائع 10 اگست 2017 04:49pm

جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت کی فلموں میں واپسی نے تہلکہ مچادیا

سنجے دت کے مداحوں کیلئےاچھی خبریہ ہے کہ  جیل سے رہا ہونے کےبعدوہ  سنجے دت کو  ایک بار پھر سنیما اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھ سکیں گے۔

جمعرات کے روز ان کے نئی آنے والی فلم بھومی کا ٹریلر ریلز کردیا گیا۔

فلم میں سنجے مرکزی کردار میں نظر آئیں  گے۔

 فلم کی کہانی ایک  باپ (سنجے دت)اور بیٹی(ادیتی راؤ حیدری)کے گرد گھومتی ہے۔

اُمنگ کمار کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں شرد کیلکر اورشیکھر سمن کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔

فلم رواں برس 22ستمبر کو ریلیز کی جائےگی۔

Read Comments