کپل شرما نیٹ فلکس پر شو کرنے کیلئے بےتاب
خبریں ہیں کہ سونی انٹرٹنمنٹ ٹیلی ویژن نے کپل شرما کامعاہدہ مزید1 سال کیلئے بڑھا دیا جس کا یہ مطلب ہے کہ کپل شرما اب مطمئن ہے۔
شو کے علاوہ کپل ایک فلم فرنگی میں بھی کام کر رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں اس کے علاوہ اسٹار کامیڈین مزید بڑے ارادے بھی رکھتے ہیں۔
یہ بات واضح ہے کپل ٹی وی یا فلم سے مطمئن نہیں اور وہ اگلے بڑے میڈیئم یعنی ڈیجیٹل میڈیئم میں راستہ بناناچاہتے ہیں۔
کپل جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسٹینڈ اپ کامیڈین کیا تھا، اب واپس اسی اوتار میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پ رجانا چاہتے ہیں۔
زرائع کے مطابق کپل نیٹ فلکس انڈیا کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ وہ ڈیجٹل چینل پر اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ بھارت میں انٹرٹینمنٹ کا مستقبل ڈیجیٹل ہے۔
گزشتہ دنوں کپل شرما شو کی گرتی ہوئی ٹی آر پیز کپل کی پریشانی کا سبب تھی۔ وہ لو بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
Bollywood lifeبشکریہ