Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ چارسدہ کے خلاف تعزیتی اجلاس منعقد کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کرے، وکلاء نے بھی جی پی او چوک میں سانحہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے بعد عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا،اس موقع پر سانحہ کے حوالے سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا ہم ایسے کئی سانحہ برداشت کر چکے ہیں،جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،دنیا کا کوئی مذہب کسی شخص کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کا کہنا تھا کہ چند روز بعد ہم اس سانحہ کو بھی بھول جائیں گئے،مگر ایسے واقعات کے اصل مجرمان کو سامنے لایا جانا چاہیے۔تعزیتی اجلاس کے بعد وکلاء نے جی پی او چوک میں سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے واقع کے خلاف نعرے بازی کی۔
لاہور:لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ چارسدہ کے خلاف تعزیتی اجلاس منعقد کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کرے، وکلاء نے بھی جی پی او چوک میں سانحہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے بعد عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا،اس موقع پر سانحہ کے حوالے سے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا ہم ایسے کئی سانحہ برداشت کر چکے ہیں،جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،دنیا کا کوئی مذہب کسی شخص کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر مسعود چشتی کا کہنا تھا کہ چند روز بعد ہم اس سانحہ کو بھی بھول جائیں گئے،مگر ایسے واقعات کے اصل مجرمان کو سامنے لایا جانا چاہیے۔
تعزیتی اجلاس کے بعد وکلاء نے جی پی او چوک میں سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے واقع کے خلاف نعرے بازی کی۔