محکمہ تعلیم پنجاب کی سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایات جاری

شائع 21 جنوری 2016 01:59pm

لاہور:محکمہ تعلیم پنجاب نے آخر کار تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردیں، تمام اضلاع کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے معائنہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق سانحہ چارسدہ کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔جس کے لیے صوبے کے ہر ضلعے میں ای ڈی اوز کی سربراہی میں معائنہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔لاہور میں چھ ڈی ای اوز،دس ڈپٹی ڈی ای اوز اور تینتالیس اے ای اوز سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔غیر تسلی بخش انتطامات کی صورت میں سکول،کالج اور یونیورسٹی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments