وفاقی اور صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کرے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کو مستقبل میں محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہیے،صوبائی اور وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ہم سے ہمارا مستقبل چھیننے کی سازش کی، سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں فنکشن ہونے کے باوجود زیادہ سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، واقع سے قبل لوگ ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے کہ کچھ ہونے والا ہے۔
Read Comments