لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم منی مونسٹر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم تیرہ مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہالی ووڈ فلموں کے شائقین کے لئے ایک اور ایکشن تھرلر فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ٹی وی اسکرین کی نامور شخصیت لی گیٹس اور عام آدمی کے گرد گھومتی ہے۔
لی گیٹس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کائل اپنی زندگی کاسرمایہ گواں دیتا ہے ،اور پھر عام آدمی اینکر کو اغوا کرکے اپنے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
فلم میں مار دھاڑ اور تھرلر سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملے گیں فلم کے مرکزی کرداروں میں جارج کلونی،جولیا روبرٹس اور جیک او کونل ہیں ۔فلم تیرہ مئی کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔